715تھانوں میں اکاؤنٹنٹ بھرتی کرنیکامنصوبہ

715تھانوں میں اکاؤنٹنٹ بھرتی کرنیکامنصوبہ

سمری وزیر اعلیٰ کوارسال ، تھانوں کو ڈائریکٹ فنڈز دے رہے :ترجمان

لاہور ( مد ثر حسین سے )لاہور سمیت پنجاب کے 715تھانوں میں اکاؤنٹنٹ بھرتی کرنیکا منصوبہ بنالیاگیا ۔ پنجاب حکومت کی منظور ی کے بعد بھرتی کا عمل شروع ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق اکاؤنٹنٹ بھرتی کرنے کے لیے آئی جی پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری بھجوا دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق تھانوں کو جاری ہونے والے فنڈز سے ایس ایچ او تھانوں کا فرنیچر ، گاڑیوں کی رپیئرنگ ، تھانوں کی تزئین و آرائش سمیت دیگر کاموں کے لیے استعمال کر سکے گا ۔ ترجمان پنجاب پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس میں بہتر ی کے لیے تھانوں کو ڈائریکٹ فنڈز دئیے جا رہے ہیں۔ڈائریکٹ فنڈز سے تھانوں میں کرپشن کم ہو گی، پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایچ اوز کو فنڈز تک رسائی سے تھانوں کے مسائل حل ہو جائینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں