پی ایچ اے :اتارے گئے 150 بورڈسٹور زسے غائب

پی ایچ اے :اتارے گئے 150 بورڈسٹور زسے غائب

ڈی جی کانوٹس، مکمل چھان بین کی ہدایت ،ڈائریکٹر سے رپورٹ طلب

لاہور (شیخ زین العابدین)پی ایچ اے کی مہم میں اتارے گئے 150 بورڈز پی ایچ اے کے تہہ بازاری سٹورز سے غائب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے کے تہہ بازاری سٹور سے بورڈز کو فروخت کیا گیا،گرینڈ کریک ڈاؤن میں اتارے گئے 190 بورڈز میں سے 150 بورڈز پی ایچ اے کے سٹور میں موجود نہیں ہیں، بل بورڈز کو فروخت کرنے سے سرکاری خزانے کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، قانون کے تحت پی ایچ اے ان بورڈز کو نیلام کرنے کا پابند ہے مگر پی ایچ اے کی جانب سے نیلامی کے بغیر ہی بورڈز کو فروخت کر دیا گیا۔ فروخت ہونیوالے بورڈز کی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہ ہوئی۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ڈی جی کا کہنا ہے کہ تہہ بازاری سٹور سے غائب ہونے والے بورڈز کی مکمل انکوائری کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں