انخلا آپریشن ،9حویلیاں سیل 21 بھینسیں قبضہ میں لے لی گئیں

انخلا آپریشن ،9حویلیاں سیل   21 بھینسیں قبضہ میں لے لی گئیں

شہر میں بھینسوں کا انخلا فوری کرانے کے حوالے سے بڑا آپریشن کیا گیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن ریگولیشن آفیسر عثمان لیاقت نے چائنہ سکیم میں بھینسوں کے انخلا کے حوالے سے بڑا آپریشن کیا ،نو حویلیاں سیل کر دی گئیں ،21بھینسوں کو قبضے لے لیا گیا، 130کو شہر سے باہر نکال دیا گیا۔ غیر قانونی حویلیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔ عثمان لیاقت کا کہنا ہے کہ واہگہ اور راوی زون انتظامیہ نے ملکر آپریشن کیا ۔کمشنر لاہور کے احکامات پر کارروائی کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں