انٹر ، بیچلرداخلہ :آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع
پنجاب کے 720 سے زائد منتخب سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ اور بیچلرز ڈگری پروگراموں میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سسٹم سے طلبا کو آن لائن درخواست جمع کرانے کی سہولت دی گئی ہے ۔ سرکاری کالجوں میں داخلے کیلئے درخواستیں ocas.punjab.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔