پنجاب :چکی آٹا 62 روپے کلو فروخت کرانیکی ہدایت

پنجاب :چکی آٹا 62 روپے کلو فروخت کرانیکی ہدایت

چکی آٹا ایک قیمت پر فروخت کرایا جائے :ڈپٹی کمشنر ز کو مراسلہ جاری کردیا گیاآٹا چکیوں کی گرائنڈنگ کی سختی سے مانیٹرنگ ، آٹا مہنگا نہ بکنے پائے :محکمہ خوراک

لاہور (عمران اکبر)محکمہ خوراک نے ضلعی حکومتوں کو احکامات دیئے ہیں کہ چکی آٹے کے ریٹس کو کم از کم 62روپے فی کلو پرلایاجائے ۔صوبہ بھر میں چکی آٹا کے ریٹس طے کرنے کا اختیار ضلعی حکومتوں کو دے دیا گیا ، چکی آٹا ایک قیمت پر فروخت کرایا جائے ،محکمہ خوراک پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چکی آٹا 86روپے فی کلو ہے ، 20کلو چکی آٹے کا ریٹ 16سو روپے ہے ۔محکمہ خوراک نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں ضلعی حکومتوں کو فوری ایک ریٹ مقرر کرنے کے اختیارات تفویض کر دیئے ہیں ۔چکی آٹا کا ڈپٹی کمشنرز ایک ریٹ مقرر کرائیں ۔آٹا چکیوں کی گرائنڈنگ کو سختی سے مانیٹر کیا جائے ۔اربن ایریا میں موجود چکی آٹا سٹور کو یومیہ 5سو کلو گندم فراہم کی جائے ۔ مراسلہ کے مطابق 2021تا2022میں آٹا چکیوں کو پالیسی کے مطابق گندم ریلیز کی جائے ۔آٹے کو مہنگا نہ بیچنے دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں