طیاروں سے پرندوں کا ٹکرانا ،روک تھام کیلئے سیفٹی ویک

طیاروں سے پرندوں کا ٹکرانا ،روک تھام کیلئے سیفٹی ویک

رواں سال پی آئی اے کے 66 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات

لاہور(نیوز رپورٹر)قومی ایئرلائن کے شعبہ کارپوریٹ سیفٹی نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات روکنے اور آگاہی کیلئے خصوصی سیفٹی ویک کا انعقاد کیاجس کا مقصد طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے بچا ؤکیلئے عوام میں آگاہی بیدار کرنا تھا، طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے طیاروں اور مسافروں کو سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں۔اس مہم کے دوران ائیر پورٹس کے گردو نواح میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے دورے کئے گئے ۔سیفٹی مہم کے دوران سول ایوی ایشن کے ساتھ ماحولیات اور حفاظتی امور سے متعلق اجلاس جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سیمینار ز کا انعقاد بھی کیا گیا۔طیاروں سے پرندے ٹکرانا ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک سنگین خطرہ گردانا جانا جاتا ہے جس سے نہ صرف طیاروں بلکہ مسافروں اور ائیر پورٹس کے گردو نواح میں رہائش پذیر آبادی کو بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔پاکستانی ائیر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس سال اب تک پی آئی اے کے 66 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ہو چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں