طیاروں کی کمی،آپریشنل وجوہات، کئی پروازیں منسوخ

 طیاروں کی کمی،آپریشنل وجوہات، کئی پروازیں منسوخ

پی آئی اے کی لاہور سے دبئی دو طرفہ،کراچی جانیوالی پرواز بھی اڑان نہ بھر سکی

لاہور(نیوز رپورٹر)طیاروں کی کمی اور آپریشنل وجوہات کے سبب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد مقامی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے دبئی دو طرفہ پرواز 203/204 ، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 313 ،ایئر بلیو کی لاہور سے دبئی دو طرفہ پرواز 416/417، قطر ایئر ویز کی لاہور سے قطر دو طرفہ پرواز 628/629 ، ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 403/404 ،سیرین ایئر لائن کی لاہور سے راس الخیمہ جانے والی پرواز 4725، ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 407/408 ،پی آئی اے کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 186 ،سیرین ایئر لائن کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 520 اورپی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 304 منسوخ کردی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں