میئر نے 2021تا 22ء کی بجٹ تفصیلات مانگ لیں

میئر نے 2021تا 22ء کی بجٹ تفصیلات مانگ لیں

319ڈسٹرکٹ ممبران کا پہلاہاؤس اجلاس آج ہو گا، ایجنڈاجاری کر دیا گیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )بلدیہ عظمیٰ لاہور کے وسائل ،اخراجات اور خزانے میں کتنے فنڈز موجود ہیں ،میئر لاہور نے افسروں سے 2021تا 2022کے بجٹ کی تفصیلات مانگ لیں،کرنل( ر )مبشر جاوید نے 319ڈسٹرکٹ ممبران کا پہلا باضابط ہاؤس اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس 2بجے ٹاؤن ہال کی مرکزی اسمبلی میں ہو گا،ایجنڈاجاری کر دیا گیا۔ مئیرنے محکمہ بلدیات کے 17اکتوبرکے نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس طلب کیا،ایجنڈ اجلاس کے مطابق چیف میٹروپولیٹن آفیسر فنانس آگاہ کریں گے کہ 29ماہ میں کتنی ترقیاتی و غیر ترقیاتی سکیموں پر بجٹ خرچ ہوا ۔ایجنڈ کے مطابق میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر 25مارچ 2021سے اب تک ترقیاتی سکیموں بارے بریفنگ دیں گے ۔ریگولیشن آفیسر تجاوزات ،برتھ ،ڈیتھ ،میرج اور نکاح کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے بلدیاتی اداروں کے فیصلے پر اظہار تشکر کی قرار داد پیش کی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں