فریٹ چارجز میں اضافہ برآمدات کی تنزلی کی وجہ:کارپٹ ایسوسی ایشن
پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر(ر) اخترنذیر خان نے کہا آڈٹ ،ریفنڈ کے مسائل ،طورخم کے راستے آنے والے جزوی تیار خام مال کی سپلائی اوراس پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹی سے چھوٹ کے مطالبات تسلیم کئے جائیں
لاہور (سٹاف رپورٹر)سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک،وائس چیئرمین اعجازالرحمان سمیت دیگر سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا پیداواری لاگت اورفریٹ چارجز میں کئی گنااضافہ بھی برآمدات کی تنزلی کی بڑی وجہ ہے ۔