ٹیچنگ ہسپتال:ڈینگی مریضوں کیلئے 1317 بیڈز

ٹیچنگ ہسپتال:ڈینگی مریضوں کیلئے 1317 بیڈز

703 بیڈز پر مریض،578 خالی،مزید انتظامات کا عندیہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے زیر اہتمام لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں 1317 بیڈز ڈینگی کے مریضوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے بتایا 703 بیڈز پر مریض زیر علاج جبکہ 578 خالی ہیں۔ دیگر سرکاری ہسپتالوں میں 171 بیڈز مختص، 33 پر مریض زیر علاج اور 138 ابھی خالی ہیں۔نجی ہسپتالوں میں469 مریض زیر علاج ہیں۔ میوہسپتال 120 ، جناح 20، جنرل 12 ،سر گنگارام 2، سروسز 6 ، ایکسپو سنٹر 323 ،چلڈرن 22 ، نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ 5 ،کوٹ خواجہ سعید15 اور ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں 53 بیڈز خالی ہیں۔تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ریمپ اپ پلان کے تحت ڈینگی کے مریضوں کیلئے بیڈز فراہم کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں