سبزیاں ,پھل 10 روپے کلو تک مہنگے فروخت

سبزیاں ,پھل 10 روپے کلو تک مہنگے فروخت

سرکاری نرخناموں میں ٹماٹر اور شملہ مرچ 10،10،ادرک ،انگور،کھجور ایرانی 5،5،آلو نیا2 اور پالک کی قیمت میں 3روپے کلو اضافہ کر دیا گیا,ٹماٹر 100 کے بجائے 130،ادرک 270 کی جگہ300روپے کلو فروخت،کھجور100،انگور کے 90 روپے زائد وصول،گرانفروش بے لگام ہیں:شہری

لاہور(اکنامک رپورٹرسے )سرکاری نرخناموں میں 5 سبزیاں اور 2 پھل 10 روپے کلو تک مہنگے کر دئیے گئے لیکن مارکیٹ میں 100 روپے تک زائد وصول کئے گئے ۔تفصیل کے مطابق سبزیاں ہفتہ وار تعطیل کے دن بھی مہنگی فروخت ہوتی رہیں۔ـ ٹماٹر کی سرکاری قیمت 10 روپے بڑھا کر 100 روپے کلو مقرر کی گئی،تاہم درجہ اول کے ٹماٹرکی فروخت 130 روپے کلو تک جاری رہی۔ادرک کی سرکاری قیمت 5 روپے اضافے کیساتھ 270 روپے کلو مقرر کی گئی، ـ مارکیٹ میں 300 روپے کلو تک فروخت ہوئی۔اسی طرح آلو نیا 2،پالک 3،شملہ مرچ 10،ایرانی کھجور اور انگور 5،5 روپے کلو مہنگے کر دئیے گئے لیکن مارکیٹ میں آلو نیا 62 کے بجائے 75 ، پالک 40کی جگہ50 ،شملہ مرچ 260 کے بجائے 320 ،کھجور ایرانی260 کے بجائے 360 ،انگور260 کی جگہ 350 روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔ـ شہریوں نے کہا سرکاری ریٹ لسٹوں میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود شہر کی سبزی منڈیوں اور اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اور پھل کنٹرولڈ ریٹس پر دستیاب نہیں ہیں،ناجائز منافع خور دھڑلے سے جیبوں پر ڈاکا مارتے ہیں ،وہ بے لگام ہو چکے ہیںلیکن انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کم از کم اپنے ہی طے کردہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں