ہا ئر سیکنڈری سکول میں سپورٹس و ثقافتی میلے کا انعقاد

 ہا ئر سیکنڈری سکول میں سپورٹس و ثقافتی میلے کا انعقاد

گورنمنٹ ہا ئر سیکنڈری سکول موڑکھنڈامیں پرنسپل محمد افضل طارق کی زیر صدارت سپورٹس و ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا

موڑکھنڈا(نامہ نگار)جس میں ہیڈ ماسٹر عبدالسلام طیب، افتخار احمد،حاجی مشتاق فوجی،حاجی نور احمد،شیخ زاہد شریف ،چوہدری غلام رسول ،شیخ عبدالخالق اور وحید یوسف نے بطور مہمان شرکت کی۔ طلبا نے پنجابی،سندھی، پشتون اوربلوچی ثقافت کے خوبصورت رنگوں کو اجاگر کیا۔طلبا نے دل موہ لینے والی پرفارمنس سے حاضرین کو مسحور کر دیا۔رسہ کشی کے مقابلے میں طلبا نے خوب زور آزمائی کر کے شائقین سے داد وصول کی۔ طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے اساتذہ کی دو ٹیموں میں بھی رسہ کشی کا مقابلہ ہوا جو برابر رہا۔طلبا نے مختلف قسم کے ثقافتی اور چٹ پٹی چیزوں کے سٹال لگا رکھے تھے ۔طلبا نے صوبوں کے روایتی ملبوسات پہن کر علاقائی رقص پیش کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں