مہنگائی نے غریب کا جینا مشکل کر دیا :مولانا امجد

مہنگائی نے غریب کا جینا مشکل کر دیا :مولانا امجد

حکومت نے معاشی نظام آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا :کانفرنسوں سے خطاب

لاہور(سیاسی نمائندہ)مہنگائی کے طوفان نے غریب کا جینا مشکل اور ان کے اوسان خطا کر دئیے ہیں،غریب عوام کو ان کے بنیادی حقوق نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے بغیر نہیں ملیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے مختلف مقامات پر سیرت کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حکومت نے معاشی نظام آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا ،آئی ایم ایف کی پالیسیاں صرف عوام کے خلاف ہی نہیں ہے بلکہ وہ وطن عزیز کے بھی خلاف ہیں کیونکہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نا عالمی ایجنڈا ہے ۔ انہوں نے کہا جے یو آئی اور عوام ملک کے خلاف ایسی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرینگے اور ملک میں رحمت دوعالم ﷺ کا معاشی انقلاب لا کر ہی دم لیں گے ۔مولانا امجد خان نے مزید کہا دعوؤں کے بر عکس معاشی صورتحال بدترین ہوتی جارہی ہے ،تبدیلی سر کار ہر پندرہ دن بعد منی بجٹ کا اعلان کررہی ہے ،حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غریب لوگ خودکشیاں کر نے پر مجبور ہو گئے ،تمام مسائل کا فوری حل آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں