سمن آباد کی یو سی 89 میں سیوریج لائن کاافتتاح
حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا:صوبائی وزیر اسلم اقبال
لاہور (خبر نگار سے )سمن آباد عمر پارک میں صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے سیوریج لائن کا افتتاح کر دیا۔افتتاح کے موقع پر حلقہ کے لوگوں کی ڈھول کی تھا پ پر ان کو حلقے میں خوش آمد کہا ۔ سمن آباد یوسی 89 کے رہائشیوں نے صوبائی وزیر پر گل پاشی کی جس پر صوبائی وزیر نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔یو سی 89 کو ماڈل یونین کونسل بنائیں گے ۔حلقہ کی وجہ سے ہی میں منسٹر ہوں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ میں ہر وقت حلقہ کی عوام کے لیے حاضر ہوں۔سمن آباد میں لڑکیوں کا کالج بنا رہا ہوں ،مجھ سے پہلے یہاں پر کسی نے کالج بنانے کے لیے نہیں سوچا ۔ انہوں نے علاقے کے لوگوں کو بیروزگاری سے نکالنے کے لیے نوکریاں دینے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔ دریں اثنا میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول، دبئی ایکسپوکے ذریعے دنیا کوآگاہی دیں گے -وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دبئی ایکسپوکے دوران خصوصی پورٹل پنجاب ایز کا اجراء کریں گے -