الجلیل ڈویلپر کے پراجیکٹ الباری ریذیڈینشیا کا افتتاح

الجلیل ڈویلپر کے پراجیکٹ الباری ریذیڈینشیا کا افتتاح

شیخوپورہ اور نواح کے لوگوں کیلئے پہلی بار عالمی معیارکا منصوبہ :نصراللہ وڑائچ

لاہور( سٹاف رپورٹر )الجلیل ڈویلپر کے نئے رہائشی منصوبے الباری ریذیڈینشیا کی لانچنگ تقریب الباری ریذیڈینشیا میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین الجلیل گروپ چودھری نصراللہ وڑائچ تھے ،نظامت کے فرائض زوہیب اظہر اور سجاد جانی نے ادا کئے ۔تقریب میں عزیزی فیم سہیل احمد سمیت علاقہ کے معززین اور کاروباری حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ نصراللہ وڑائچ کا کہنا تھاشیخوپورہ کی تاریخ میں پہلا عالمی معیار کا حامل رہائشی منصوبہ متعارف کروا کے شیخوپورہ اور گردونواح کے لوگوں کو معیاری سہولیات اور بلند طرززندگی سے متعارف کروا رہے ہیں۔ہیڈ آف سیلز الباری ریذیڈینشیا عثمان مسعود نے منصوبے کی بنیادی خصوصیات پر روشنی ڈالی ۔ کامیڈی شو میں نسیم وکی ،آغا ماجد ،سلیم البیلا اور حامد رنگیلا نے اپنی جاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا ۔قوالی نائٹ میں راحت فتح علی خان نے سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیا ۔ اس موقع پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں