شیرانوالہ فلائی اوور:اراضی کیلئے مسماری شروع

شیرانوالہ فلائی اوور:اراضی کیلئے مسماری شروع

پٹرول پمپ سے اراضی واگزار، پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )شیرانوالہ گیٹ کے مقام پر فلائی اوور کی تعمیر کا جاری ہے ،تاہم اراضی ایکوائر نہ ہونے کی وجہ سے اس منصوبے میں ایل ڈی اے کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، فلائی اوور کی تعمیر کی غرض سے اراضی ایکوائر کرنے کے لئے توڑ پھوڑ شروع کر دی گئی ،سرکلر روڈ پر واقع پلازوں سے تعمیرات گرانے کا عمل جاری ہے ، جبکہ سرکلر روڈ پر ایکوائر ہونے والی دکانوں کو خالی کرالیا گیا، بھاری مشینری کے ذریعے سرکلر روڈ پر پٹرول پمپ سے اراضی واگزار کرالی گئی ،پراجیکٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شبیر حسین نے بتایا کہ 130 سے زائد یونٹس کو خالی کراکے ایکوائر کیا جائے گا، تمام متاثرین سے مذاکرات طے پاگئے ہیں، آج سے ہی معاوضہ دینے کا عمل شروع کر دیا ہے ،دوسری جانب نقص امن کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی، پولیس اور ایل ڈی اے عملہ نے سرکلر روڈ پر مارچ بھی کیا ۔ ایل ڈی اے کی جانب سے تھانہ نولکھا کے باہر واقع پلازے کو توڑنے کا عمل جاری ہے ، تھانہ نولکھا کی اڑھائی کنال اراضی ایکوائر کر لی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں