ایل ڈبلیوایم سی :طویل غیر حاضر 198 ملازم فارغ

ایل ڈبلیوایم سی :طویل غیر حاضر 198 ملازم فارغ

غیر حاضر ملازم ٹاؤنز میں مختلف پوسٹوں پر تعینات تھے :رافعہ حیدر

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )طویل عرصے سے غائب ملازمین کی ہمیشہ کے لیے چھٹی دے دی گئی ،ایل ڈبلیو ایم سی نے طویل مدت سے غیر حاضر 198ملازمین کوسروس سے فارغ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق فارغ کیے گئے 198ملازمین طویل عرصے سے غیر حاضر تھے ۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ غیر حاضر ملازمین شہر کے مختلف ٹاؤنز میں مختلف پوسٹوں پر تعینات تھے ۔ گھوسٹ ملازمین قومی خزانے کے نقصان کے ساتھ ساتھ سروس ڈلیوری میں بھی رکاوٹ بنتے ہیں۔تمام افسران و ملازمین غیر مجاز چھٹیوں سے گریز کریں، مسلسل غیر حاضری کی بنا پر سروس سے فارغ کر دیا جائے گا۔بہترین سروس ڈلیوری صرف 100 فیصد حاضری سے ہی ممکن بنائی جا سکتی ہے ۔عوام سے گزارش ہے کہ اگر صفائی عملہ آپ کے علاقے میں نہ پہنچے تو ہمیں اطلاع کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں