گھریلو گیس نیٹ ورک کی توسیع کے منصوبے رک گئے

گھریلو گیس نیٹ ورک کی توسیع کے منصوبے رک گئے

مختلف ریجنز میں لاکھوں صارفین گیس کنکشنز سے محروم ، مشکلات میں اضافہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ نے گھریلو نیٹ ورک کی توسیع کے تمام جاری منصوبے بھی روک دئیے ، سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ کی جانب سے گھریلو گیس نیٹ ورک کی توسیع پر پابندی عائد کی گئی، توسیعی منصوبے رکنے سے نئے گیس کنکشنز کے حصول کے خواہاں شہریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں ، کئی سال سے انتظار کی زحمت برداشت کرنے والے صارفین کی کنکشن کے حصول کیلئے امیدیں بھی دم توڑ گئیں، سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد گیس پائپ لائن کی توسیع کے تمام کام رک گئے ،ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کے مختلف ریجنز میں لاکھوں صارفین گیس کنکشنز سے محروم ہیں،متعدد صارفین نے پائپ لائن کی توسیع کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں،وفاقی حکومت کی جانب سے قدرتی گیس کی قلت کے باعث توسیعی منصوبے بند کئے تھے ،وفاقی حکومت کی جانب سے قدرتی گیس اور آر ایل این جی کو ملا کر نیا ٹیرف بنانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں