جناح ہسپتال:آج سے ایوننگ میں آؤٹ ڈو ر کھولنے کااعلان
جناح ہسپتال لاہور انتظامیہ نے آج سے ایوننگ کے وقت بھی آؤٹ ڈور کھولنے کا اعلان کردیا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )جناح ہسپتال کی ایوننگ اوپی ڈی کا وقت 2 سے رات 8 بجے تک ہوگا۔ ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر نے او پی ڈی کے آغاز کا مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے میں پانچ شعبوں کی اوپی ڈی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جس میں میڈیکل، گائنی، سرجری، پیڈز، ڈینٹل اوپی ڈی کے علاوہ اوپی ڈی کی فارمیسی بھی کھلی رہے گی۔