قیدیوں کی خوراک کیلئے 32کروڑ کے فنڈز جاری

قیدیوں کی خوراک کیلئے 32کروڑ کے فنڈز جاری

فنڈز سے ٹھیکیداروں کے بقایاجات کی رقم بھی اداکی جائے گی

لاہور (خبر نگار سے )پنجاب حکومت نے قیدیوں کی خوراک کے لیے 32کروڑ کے فنڈز جاری کر دئیے ۔ جاری ہونے والی رقم سے ٹھیکیداروں کے بقایا جات کی رقم بھی ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں بند قیدیوں کو بہتر خوراک دینے کے لیے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ جیلوں میں قیدیوں کی خوارک کے لئے حکومت نے 32کروڑ کے فنڈز جاری کردیئے ۔لا ہور کی دو جیلوں سمیت پنجاب بھرکی جیلوں کے لئے رواں سال سوا ارب سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے تھے ۔مالی سال کے پہلے چارماہ گزرنے کے باوجودصرف 30فیصد کے فنڈز جاری کئے گئے ۔گزشتہ مالی سال میں بروقت فنڈزکااجرا نہ ہونے سے جیل حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ گزشتہ سال کے 60کروڑ سے زائد کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے سمری دوبارہ محکمہ خزانہ کوبھجوا دی گئی ہے ۔فنڈز کی منظوری کے بعدتمام ٹھیکیداران کوبقایا جات ادا کردیئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں