تعلیمی بورڈز میں سیکرٹریز اور کنٹرولرز تعینات نہ ہوسکے

تعلیمی بورڈز میں سیکرٹریز اور  کنٹرولرز تعینات نہ ہوسکے

انٹرویوز مکمل ہونے کے بعد بھی تعلیمی بورڈز میں سیکرٹریز اور کنٹرولرز تعینات نہ ہوسکے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی سستی سے تعلیمی بورڈز میں کنٹرولر اور سیکرٹریز کی تعیناتی التوا کا شکار ہے ۔ رواں ماہ کی 18 تاریخ کو انٹرویوز مکمل ہوئے ،تاہم ابھی تعیناتی کے لیے پینلز وزیر اعلی ٰکو نہیں بھجوائے گئے ۔ لاہور بورڈ میں عارضی چارج پر تعینات سیکرٹری اویس سلیم کی مدت یکم نوبر سے ختم ہورہی ہے ۔ اویس سلیم کی مدت میں پہلے بھی تین دفعہ اضافہ کیا گیا جس پر اعتراضات سامنے آچکے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں