اگلے سال میٹرک ، انٹر کے امتحانات تمام نصاب کے تحت ہونگے
اگلے سال سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تمام نصاب کے تحت منعقد کیے جائیں گے
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام تعلیمی بورڈز کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں مکمل نصاب کے تحت امتحانات لینے کا فیصلہ ہوا تھا۔ تعلیمی بورڈز اگلے سال سے امتحانات کے سوالیہ پرچے مکمل نصاب میں سے تیار کریں ۔ فیصلے کا اطلاق سال دوہزار21،22 سے ہوگا۔