پی آئی اے کے طیارے میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر

پی آئی اے کے طیارے میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر

سوشل میڈیا پر بھی کچر ے کی تصاویر ، مسافروں کوبھی خیال رکھناچاہئے :ترجمان

لاہور ( نیو زرپورٹر )پی آئی اے کے طیارے میں مسافروں نے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ جانے والی پروازوں کو مسافروں نے کچرا خانہ بنا دیا۔جہازوں کی اچھی طرح صفائی میں زیادہ وقت لگنے کے باعث جہازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر معمول بن گئی، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں ٹوائلٹ بھی کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں کچرا پھیلنے کے باعث ڈیپ کلیننگ کرانا پڑتی ہے ، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پرواز پی کے 9785 کی ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ پرواز اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئی تھی، مسافر عمومی طور پر غیرملکی ائرلائنز پر احتیاط سے کام لیتے ہیں، مسافروں کو چاہیے کہ وہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔قومی ائرلائن نے ماحول کی بہتری کے لیے مسافروں سے صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی اپیل کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں