شاہراہوں پر 2500 خراب کیمرے ٹھیک نہ ہوسکے

 شاہراہوں پر 2500 خراب کیمرے ٹھیک نہ ہوسکے

مانیٹرنگ کا عمل کھٹائی میں ، بحالی پر کام شروع ہو جائے گا :ترجمان سیف سٹی

لاہور (مدثر حسین سے ) شہر میں سیف سٹی کے 25سوسے زائد خراب کیمرے تاحال ٹھیک نہ ہو سکے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں مانیٹرنگ کا عمل کھٹائی میں پڑ گیا ۔شہر کی اہم شاہراہوں پر 25سو سیف سٹی کے کیمرے خراب ہیں ۔ کیمروں کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے سیف سٹی اور چین کی نجی کمپنی کے درمیان دوبارہ معاہدہ ہو ا، اس معاہدے کی منظوری کیلئے سمری کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس بھجوایاگیا ۔ خراب کیمروں کی وجہ سے شہر کے جرائم میں بھی آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ شہر میں مانیٹرنگ کے لیے سیف سٹی کی طر ف سے اہم شاہراہوں پر 76سو کیمرے لگائے گئے تھے ۔ اس حوالے سے سیف سٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کیبنٹ کمیٹی سمری کی منظوری دے گی ، کیمروں کی بحالی کا کام شروع ہو جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں