ن لیگ کی تباہی میں مریم نواز کا پورا ہاتھ :حسان خاور
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہاہے کہ مریم نواز اور شہبازشریف اپنی اپنی ڈفلی بجا رہے ہیں
لاہور(سیاسی رپورٹرسے )قوم جان چکی ہے کہ بھتیجی اور چچا میں غیر اعلانیہ جنگ چل رہی ہے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہاچچا پاؤں پکڑتا ہے او ربھتیجی اداروں پر انگلیاں اٹھاتی ہے ، مریم نواز آج تک لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دے سکیں، مریم نواز اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں گر چکی ہیں،ن لیگ کی تباہی میں مریم نواز کا پورا ہاتھ ہے ۔