مہنگائی کی روک تھام کیلئے افسر فیلڈ میں رہ کر مانیٹرنگ کریں:اسلم اقبال

مہنگائی کی روک تھام کیلئے افسر فیلڈ  میں رہ کر مانیٹرنگ کریں:اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے گرانفروشی کی روک تھام کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہاہے کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اسی طرح اشیاضروریہ کی مارکیٹوں میں دستیابی اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔صوبائی وزیرنے ہدایت کی ہے کہ سستے و ماڈل بازاروں میں بھی معیاری اشیا کی وافر فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں