ریلوے ملازمین کا جدید حاضری نظام فعال کرنے کی ہدایت
ملازمین کے وقت پر نہ آنے اور غائب ہونے کی شکایات بڑھ گئی تھیں
لاہور(رانا فہد امین سے )محکمہ ریلوے میں ملازمین کی حاضری اب جدید نظام کے تحت ہو گی، ریلوے افسران وملازمین کی حاضری اب چہرے کی شناخت سے ہی ہو گی، ریلوے ہیڈکوارٹر زلاہور میں ملازمین کی حاضری کے لیے نیا جدید سسٹم جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی، مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ افسران و ملازمین کی حاضری چہرے کی شناخت کے جدید سسٹم پر ہوگی،تمام افسر اور ملازمین چہرے کی شناخت کے جدید سسٹم سے حاضری لگائیں گے ،جن افسران وملازمین کو حاضری میں مسائل کا سامنا کرنا پڑے وہ متعلقہ آفس میں شکایت درج کرائیں، ذرائع کے مطابق ریلوے میں افسران و ملازمین کے وقت پر نہ آنے اور دفاتر سے غائب ہونے کی شکایات بڑھ گئی تھیں،وزیر ریلوے کی ہدایت پر ریلوے کے تمام دفاتر میں چہرے کی شناخت سے حاضری لگانے کی ہدایت کی گئی تھی،پہلے مرحلے میں ریلوے ہیڈکوارٹر زلاہور میں جدید سسٹم نصب کیا جارہا ہے ،دوسرے مرحلے میں ریلوے کے تمام دفاتر میں فیشل ریکگنیشن سسٹم نصب کیا جائے گا۔