پانی کی بچت، تمام واٹر کنکشنز پر میٹر نصب کرنیکافیصلہ

پانی کی بچت، تمام واٹر کنکشنز پر میٹر نصب کرنیکافیصلہ

وزیر اعلیٰ منصوبے کی منظوری دینگے ،ابتدائی طور پر3یوسیز میں میٹر نصب ہونگے

لاہور (شیخ زین العابدین)پانی کی بچت کے لیے شہر کے تمام واٹر کنکشنز پر واٹر میٹرز کی تنصیب ہوگی، واٹر میٹرنگ منصوبے پر کام شروع کرنے کے لیے آخری اتھارٹی کی منظوری درکار ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب بطور چیئرمین پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ منصوبے کی منظوری دیں گے ، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایویلیوایشن کمیٹی نے وینلنگ، چائنہ انرجی اور الیکٹرک پاور جوائنٹ وینچر نے کمپنی کو ٹھیکہ دینے کی منظوری دی، منصوبے کے تحت جوائنٹ وینچر کمپنی دو سال میں شہر کے تمام واٹر کنکشنز پر واٹر میٹرز نصب کرے گی، کنٹریکٹ کے مطابق جوائنٹ وینچر کمپنی دس سال تک واٹر میٹرز کی او اینڈ ایم کرے گی، دس سال بعد واٹر میٹرز کی مرمت کا کام واسا لاہور کے سپرد ہوگا، واٹر میٹرز کی تیاری کے لیے نجی کمپنی لاہور کے قریب فیکٹری لگانے کی پابند ہوگی، واٹر میٹرز کی تنصیب پر آنے والے اخراجات صارفین دیں گے ، واسا کے صارفین دس سال تک بل میں 180 روپے ماہانہ اضافی ادا کریں گے ،واٹر میٹرز پر آنے والے اخراجات کی رقم دس سال میں صارفین ادا کریں گے ، واٹر میٹرز کی تنصیب سے زیر زمین ایکوافائر کو بچایا جائے گا۔ ابتدائی طور پر شہر کی تین یونین کونسلوں میں واقع ہر گھر میں واٹر میٹرز کی تنصیب کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں