ٹرینیں لیٹ،بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانے
کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )خیبر میل 4 گھنٹے 25 منٹ ،شاہ حسین 4 گھنٹے 10 منٹ، کراچی3 گھنٹے 40 منٹ، عوام 3 گھنٹے ، قراقرم2 گھنٹے 25 منٹ، ملت 2 گھنٹے 20 منٹ، گرین لائن2 گھنٹے 10 منٹ ،علامہ اقبال 2 گھنٹے 5 منٹ، پاکستان 2 گھنٹے ،تیز گام 1 گھنٹہ 50 منٹ، رحمان بابا 1 گھنٹہ 45 منٹ لیٹ ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ادھر علامہ اقبال ایکسپریس، گرین لائن اور خیبر میل میں اچانک چھاپے مارے گئے ۔ بغیر ٹکٹ 50مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 87 ہزار 950 روپے وصول کئے گئے ۔