طلاق،پیدائش،اموات کے 20 ہزار سرٹیفکیٹ زیر التوا

طلاق،پیدائش،اموات کے 20 ہزار سرٹیفکیٹ زیر التوا

اکاؤنٹس بحال ہونے کے باوجود 274 یوسی چیئرمینوں کو چیک بکس نہ مل سکیںنادرا کو عدم ادائیگی ، سرٹیفکیٹ پیپرز کی قلت،حکومتی سیاسی حربے جاری ہیں:میئر

لاہور (عمران اکبر) شہر کی 274 یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کو چیک بکس جاری نہ ہونے کے باعث نادرا کو ادائیگیاں نہ ہوسکیں جس کی بنا پر یو سی سرٹیفکیٹ پیپرز نہ مل سکے ، طلاق ، پیدائش،اموات اور نکاح کے 20 ہزار سرٹیفکیٹ کی فراہمی التوا کا شکارہو گئی ۔یونین کونسلوں میں سرٹیفکیٹ پیپرز کی شدید قلت پیدا ہونے سے طلاق ،پیدائش ،اموات اور نکاح کے سرٹیفکیٹ کا اجرا رک گیا۔بیشتر یو سی چیئرمینوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو چیک بک ریلیز نہ ہونے کی شکایات کیں۔میئرکرنل( ر )مبشر جاوید کا کہنا ہے بحالی کے 1 ماہ دس روز بعد بھی حکومتی سیاسی حربے جاری ہیں،کوئی افسر وقت دینے کو تیار نہیں، معاملات کیسے حل ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں