ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پی یو میں احتجاجی طلبہ سے ملاقات

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پی یو میں احتجاجی طلبہ سے ملاقات

طلبہ نے مرزا محمد آفریدی کی بات ماننے سے انکار کردیا، وی سی کی بریفنگ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے پنجاب یونیورسٹی وی سی آفس کے باہر بیٹھے احتجاجی طلبہ سے ملاقات کی اور ان کو احتجاج چھوڑ کر انتظامیہ سے بات چیت سے مسائل کرنے کی ہدایت کی ۔ طلبہ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بات ماننے سے انکار کردیا ۔ مرزا محمد آفریدی کا کہنا تھا کہ آپ کا رویہ مستقبل میں بلوچ طلبہ کے پنجاب یونیورسٹی آنے میں رکاوٹ بن سکتا ہے ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز اختر سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔وائس چانسلر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو بلوچ طلبا کو دی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی،ڈاکٹر نیاز کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے طلباء کو اپنے پروگرامز کرنے کی مکمل آزادی ہے ۔بلوچستان کے طلباء کو مفت تعلیم، رہائش اور تین ہزار روپے ماہانہ دے رہے ہیں۔غیرقانونی طور پر کسی طالب علم کو ہاسٹل میں رہائش فراہم نہیں کر سکتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں