سبزہ زار میں کارروائی ، کروڑوں کی قیمتی اراضی واگزار
کاہنہ کے قریب 10غیر قانونی دکانیں مسمار، کئی سربمہر کردی گئیں
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سبزہ زار میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی واگزار کر ا لی گئی ۔ایل ڈی اے کے عملے نے پلاٹ نمبر39ایچ ون اور 69کے بلاک سبزہ زار کی غیر قانونی دیوار یں مسمارکر دیں اورسوک سنٹرسبزہ زار میں غیرقانونی جھگیاں ہٹا کرپلاٹوں کا قبضہ حاصل کر لیا۔ان میں پلاٹ نمبر 21,22,23،24،25،26،27،2844 اے ،44بی اور 44سی شامل ہیں۔دریں اثنا ٹاؤن پلاننگ زون سیون نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے متعدد غیرقانونی عمارتیں مسمار اور سربمہر کردیں۔آپریشن کر کے فیروز پورروڈ پرکاہنہ کے قریب دس غیرقانونی دکانیں مسمار کر دیں۔پلاٹ نمبر21-1بی ون قائداعظم پر قائم غیرقانونی کمرشل تعمیر مسمارکردی گئی ۔پلاٹ نمبر11-5-سی ٹو قائداعظم ٹاؤن پر قائم غیرقانونی عمارت سربمہرکی گئی۔پلاٹ نمبر177-8بی ون پر قائم غیرقانونی عمارت سربمہر کر دی گئی۔پلاٹ نمبر603-3سی ون قائداعظم ٹاؤن پر قائم غیرقانونی عمارت سربمہر کر دی گئی ۔گجومتہ فیروز پور روڈ کے قریب ایک غیرقانونی کمرشل ہال مسمارکیاگیا۔پلاٹ نمبر195-2بی ٹو قائداعظم ٹاؤن پرقائم غیرقانونی عمارت سربمہرکر دی گئی اور پلاٹ نمبر673-5سی ٹو قائداعظم پر قائم غیرقانونی عمارت مسمار کر دی گئی۔