73لاکھ کا جعلی چیک دینے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

73لاکھ کا جعلی چیک دینے کے  الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے 73لاکھ سے زائد کا جعلی چیک دینے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ، ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم خالد حسین نے مدعی عمر سے 73لاکھ 33ہزار ادھار لیا، ملزم نے مدعی کو 73لاکھ 33ہزار کا چیک دیا جو کہ باؤنس ہوگیا ،دونوں فریقین کے درمیان لین دین کا معاملہ ہے اور گارنٹی چیک دیا گیا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں