شہر کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

 شہر کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

مارکیٹوں اور ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والی انکروچمنٹ کو ختم کیاجائے :چیف انجینئر

لاہور( سٹاف رپورٹر سے ) ٹریفک مسائل کے حل اور سموگ کے تدارک کے لئے ایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسی ٹیپا کا ایک اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں سمو گ کی روک تھام اورٹریفک مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا عبدالرزاق چوہان نے کہا کہ مارکیٹوں اور ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والی انکروچمنٹ کو ختم کیاجائے اورسڑکوں پر موٹرسائیکل کی ون لائن سکیم پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ ٹریفک پولیس بغیر لائسنس یافتہ گاڑیوں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور ٹوسٹروک گاڑیوں/رکشوں اورغیرقانونی کارپارکنگ کے خلاف موثر کارروائی کرے ۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیاجائے گااورٹیپا کا انکروچمنٹ سیل مختلف ایریاز میں آپریشن کرے گا۔ لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر سموگ کے تدارک کے لئے اہم اقدامات کیے جائیں گے ۔ ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی ہدایت پر سموگ کے خاتمے کے لیے سپیشل کمیٹی قائم کر دی گئی ، کمیٹی سموگ کے تدارک اور ٹریفک مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرے گی۔کمیٹی ہر ہفتے اور بدھ کو جائزہ اجلاس منعقد کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں