کمشنر کادورہ ، چیکنگ پر ڈینگی لاروا برآمد،دکان سیل
گاڑیوں کی چیکنگ، ڈینگی لاروا سرویلنس پر مامور ٹیموں کی چیکنگ کی گئی
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) کمشنر لاہور محمد عثمان نے پرانی انارکلی، مزنگ اور جین مندر کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے انسداد سموگ اقدامات، انسداد ڈینگی و صفائی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہورکی موجودگی میں گاڑیوں کی چیکنگ، ڈینگی لاروا سرویلنس پر مامور ٹیموں کی چیکنگ کی گئی۔ کمشنر نے جین مندر پر صفائی کیلئے قائم کیمپس کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ انسداد سموگ کیلئے خصوصی ٹیمیں اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسر شہر میں گاڑیوں کو چیک کر رہے ہیں۔ ہر محکمہ فیلڈ آپریشن پر متحرک ہونا چاہئے ۔ آلودگی کو کم کرنے کیلئے تمام انسانی کاوشیں بروے کار لارہے ہیں۔ کمشنر کے ہمراہ متعلقہ محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران چیکنگ پر ڈینگی لاروا و مچھر ملنے پر دکان کو سیل کر دیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے سرویلنس ٹیمیں نظام کے تحت کام کر رہی ہیں۔