عام آدمی سنگین مسائل میں گھر گیا:عابد صدیقی

عام آدمی سنگین مسائل  میں گھر گیا:عابد صدیقی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ معاشی امور میں پائی جانے والی خرابیوں کی وجہ سے عام آدمی مہنگائی ، بے روز گاری ، غربت و پسماندگی جیسے سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے

لاہور (سپیشل رپورٹر)جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے ، تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی جیسے بے قابو اور تشویش ناک مسئلے کی وجہ سے عوام میں عدم مقبول ہو گئی ہے ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سفید پوش طبقات ، متوسط ، غربت اور خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں میں حکومت سے بیزاری کی کیفیت بڑھتی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں