پنجاب سٹیز پروگرام میونسپل سروسز کااہم منصوبہ :محمودالرشید

پنجاب سٹیز پروگرام میونسپل سروسز کااہم منصوبہ :محمودالرشید

پروگرام کا ایک اہم حصہ لوکل گورنمنٹس کی استعداد کار میں اضافہ :وزیر بلدیات

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ پنجاب سٹیزپروگرام محکمہ بلدیات کا عوام کو اعلٰی درجے کی میونسپل سروسز کی فراہمی کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کے تحت سولہ شہروں میں فراہمی و نکاسی آب، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، پارکس،سٹریٹ لائٹس، سڑکیں اور بس اڈوں کی تعمیر اور مرمت و بحالی کے منصوبوں پر کام جاری ہے - اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ پنجاب سٹیز پروگرام کا مقصد مقامی حکومتوں کی شراکت کو مضبوط بنا کر شہروں میں میونسپل سروسز کی فراہمی اور ان کے معیار کو بہتر بنانا ہے ۔ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت اس وقت جہلم، حافظ آباد، ڈسکہ، کامونکی، وزیر آباد، مریدکے ، گوجرہ،اوکاڑہ، جڑانوالہ، جھنگ، کمالیہ، بہاولنگر، بورے والا، خانیوال، کوٹ ادو اور وہاڑی میں جاری ہے ۔ پروگرام کے سٹیک ہولڈرز میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ، سولہ میونسپل کمیٹیز اور پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی شامل ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق چار ملین سے زائد افراد اس پروگرام سے مستفید ہوں گے ۔پی سی پی منصوبے کی مالی معاونت ورلڈ بینک نے کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں