حرمین شریفین کا تحفظ عقیدے کا اہم حصہ:جماعت اہلحدیث

حرمین شریفین کا تحفظ عقیدے کا اہم حصہ:جماعت اہلحدیث

مجلس عاملہ کے اجلاس میں کشمیر میں ظلم و بربریت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

لاہور(سیاسی نمائندہ)جماعت اہلحدیث پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ و شوریٰ کا مشترکہ اجلاس جامع اہلحدیث القدس چوک دالگراں لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کشمیر و گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے ارکان شوریٰ، جماعتی عہدیدارو ں اور علمانے بھر پور شرکت کی، اجلاس میں تنظیمی معاملات، ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر ایشوز زیر بحث آئے ۔ اجلاس میں خاص طور پر مسئلہ کشمیر پر بھی بات ہوئی اور اس سلسلہ میں ایک متفقہ قرارداد منظوری کی گئی کہ مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کے ظلم و بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد اور کشمیریوں کی آزادی کے حق میں قرارداد منظور کی گئی۔اجلاس سے صدارتی خطاب میں حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ پاکستانی مسلمانوں کے عقیدے کا اہم حصہ ہے ، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی کوششوں سے ہی آ ج پا ک سعودیہ تعلقا ت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ، مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر پر آئینی جارحیت اور کشمیریوں کے قتل عام سے بھارت کا غیر قانونی و ناجائز قبضہ کبھی بھی جائز یا قانونی نہیں بن سکتا۔کشمیریوں کو غلام بنانے کے لئے ہندوستان نئی قانون سازیاں کر رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں