نوازمافیا کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی:نوشین حامد

نوازمافیا کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی:نوشین حامد

پیپلزپارٹی کا اصل منشور جئے \"بھٹو اور رج کے لٹواور پھٹوہے \":رکن قومی اسمبلی

لاہور(سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ نوازمافیا جھوٹ اور چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے ، پیپلزپارٹی کے حواری دوسروں کو معافی مانگنے کا درس دینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے اور ملک کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچانے پر بلاول زرداری قوم کو جواب دیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتیں عوام کے مسائل حل کرتیں اور آنے والے دور کی پلاننگ کرتیں تو آج ملک وقوم کو خمیازہ نہ بھگتنا پڑتا، ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے اور عوامی مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت صرف پی ٹی آئی کی قیادت رکھتی ہے ، بلاول زرداری ٹولے کو شر م آنی چاہئے کہ ہر ایشو پر وہ اپنی جھوٹی سیاست چمکاتے ہیں، ان درپیش مسائل سے ملک کو نکالنے کے لئے پیپلزپارٹی کے پاس کوئی ایجنڈا اور ویژن نہیں، پیپلزپارٹی کا اصل منشور‘‘ جئے بھٹو اور رج کے لٹواور پھٹوہے ’’۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں