پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی عمران خان کو مسترد کردیا:ن لیگ

 پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی عمران خان کو مسترد کردیا:ن لیگ

کرائے کے ترجمان منہ کھولنے سے پہلے حقائق بھی چیک کرلیا کریں:عظمی ٰ بخاری

لاہور( سیاسی رپورٹرسے )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں \\\"نو عمران اونلی عوام\\\"کے نعرے لگتے رہے ،تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی عمران خان کو مسترد کردیا ہے ،آر ٹی ایس کی مہربانی سے اقتدار میں آنے والے کس منہ سے ووٹ کے تقدس کی بات کرسکتے ہیں،چیئرمین سینیٹ کا الیکشن،ڈسکہ الیکشن سمیت تمام الیکشن تحریک انصاف نے چوری کیے ،کرائے کے ترجمان منہ کھولنے سے پہلے حقائق بھی چیک کرلیا کریں، عظمیٰ بخاری نے کہاکہ حسان خاور، فردوس باجی ٹو اور فیاض چوہان کی کاربن کاپی بننے کی کوشش کررہے ہیں،لاہور میں وہ سیٹ جو اللہ کے کرم سے ہمیشہ ن لیگ کی رہی ہے ،وہاں آپکی بنائی جعلی ویڈیو آپ کی شکست کے زخم چاٹنے جیسی ہے ،جس جماعت کا امیدوار کاغذات نامزدگی درست جمع نہیں کراسکا، وہ الیکشن لڑیں گے ؟عمران خان اپنے کھودے گڑھوں میں خود گر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں