دودھ کے برتنوں میں شراب کی سپلائی ، ملزم گرفتار

دودھ کے برتنوں میں شراب کی سپلائی ، ملزم گرفتار

نشتر کالونی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ، 150 لٹر دیسی شراب برآمد,منشیات فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ایس پی ماڈل ٹاؤن

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر )نشتر کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دودھ کے برتنوں میں شراب کی سپلائی ناکام بنا دی۔ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اصغر بھٹی کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیاگیا۔ایس ایچ او نشتر کالونی انسپکٹر اکرام گجر نے بتایا کہ دودھ کے ڈرموں میں سے 150 لٹر سے زائد دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کی نشتر کالونی پولیس کو کامیاب کارروائی پر شاباش،صاعد عزیز نے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں