ریسکیو : 1033حادثات، 618 زخمیوں کی طبی امداد

ریسکیو : 1033حادثات، 618 زخمیوں کی طبی امداد

464ڈرائیور،421مسافراور 159پیدل چلنے والے افراد متاثر

لاہور( سپیشل کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1033ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 618افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔416معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد66فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ،اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 464ڈرائیور، 421مسافر اور 159پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔249ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت238متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد80حادثات میں 84متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 73حادثات میں77متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں