چکن 4روپے سستا، 330 کاکلو ، انڈے 178 کے درجن

 چکن 4روپے سستا، 330 کاکلو ، انڈے 178 کے درجن

ٹماٹر 120 ، پیاز 40، آلو نیا 80 ، لہسن 320 ،ادرک 350 روپے کلوفروخت

لاہور ( کامرس رپورٹر سے )ٹماٹر کے نرخ ابھی تک انتہائی بلند سطح پر ہیں تو چکن بھی 330 سے کم نہیں ہورہا۔مارکیٹ میں برائلر گوشت قیمت میں 4 روپے کلو کمی ہوئی تو برائلر گوشت کا نرخ 331 روپے کلو مقرر ہوا ۔فارمی انڈے ہفتہ کو سات روپے درجن سستے ہوئے تھے اور اتوار کو بھی ریٹ بدستور 178 روپے فی درجن رہا۔ سبزی مارکیٹ میں ٹماٹر 10 روپے کلو سستا ہو گیا لیکن ٹماٹر کا سرکاری نرخ 105 روپے کلو مقرر کیا گیا تو مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 120 اور درجہ دوم 100 روپے کلو تک بیچا جا رہا۔پیاز درجہ اول 40 روپے کلو فروخت ہوئے ۔آلو نیا 80،آلو شوگر فری 40 روپے ،لہسن 320 اور ادرک 350 روپے کلو بیچا گیا۔ پھول گوبھی ،بند گو بھی 50 روپے ، گھیا کدو 50 اور گھیا توری 100 روپے کلو فروخت ہوئی ۔ مٹر 170 روپے پر مارکیٹ میں دستیاب رہے ۔مولی ،ساگ ،پالک 40 روپے کلو تک فروخت ہوئی ۔مارکیٹ میں سرکاری ریٹ پر درآمدی چینی 90 روپے کلو پر دستیاب ہے تو آٹے کا 20 کلو کاتھیلہ 1100 اور چکی کا آٹا 85 روپے کلو بیچا جا رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں