ڈی آئی جی ، ایس ایس پی کی حادثہ میں زخمی ہیڈ کانسٹیبل کی عیادت

ڈی آئی جی ، ایس ایس پی کی حادثہ  میں زخمی ہیڈ کانسٹیبل کی عیادت

ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز نے جناح ہسپتال میں ٹریفک حادثہ کے دوران زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کی عیادت کی

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) عمران صبح ڈیوٹی کے لیے قلعہ گجر سنگھ آ رہا تھا جو کے ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا، احسن یونس نے محمد عمران سے اسکی خیریت دریافت کی اور اہلخانہ سے بھی ملاقات کی ۔ ڈاکٹرز اور متعلقہ افسروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں