ایل ڈبلیو ایم سی:سموگ سے بچاؤ بارے مواد تقسیم
مختلف شہروں کے اساتذہ اور بچوں کی شاہی قلعہ میں آگاہی واک میں شرکت
لاہور( اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے چھٹی کے روز بھی شہریوں میں سموگ سے بچاؤ کے متعلق آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیاگیا، ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق چھٹی کے روز بھی ایل ڈبلیو ایم سی کمیونٹی موبلائزیشن ونگ ان ایکشن ہے ،لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کو آنے والے سکول کے بچوں کو ایل ڈبلیو ایم سی کی انسداد سموگ آگاہی مہم کا حصہ بناتے ہوئے آگاہی مواد تقسیم کیا گیا،مختلف شہروں سے آئے سکول کے اساتذہ اور بچوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کے سوشل موبلائزرز کے ہمراہ شاہی قلعہ میں ہونے والی آگاہی واک میں حصہ لیا،300 سے زائد بچوں کو سموگ سے بچاؤ کے متعلق آگاہی دی گئی جبکہ براہ راست 500 سے زائد افراد کو صفائی کی ضرورت اور سموگ سے چھٹکارے کے بارے میں پیغامات اور لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی عوامی آگاہی کے لیے روزانہ شہر میں آگاہی کیمپس اور واک کا اہتمام کررہی ہے ۔فصلوں، گرین ویسٹ اور سالڈ ویسٹ کو جلانے سے اٹھنے والا دھواں ماحول میں آلودگی کی وجہ بنتا ہے ۔