شہر میں 800 سے زائد غیر قانونی ذبح جانے

شہر میں 800 سے زائد غیر قانونی ذبح جانے

شالامارزون میں 130، راوی زون 103، واہگہ زون 85 ، عزیز بھٹی 65، سمن آباد 70، اقبال ٹاؤن 85 اور گلبرگ زون میں34غیر قانونی سلاٹر ہاؤس, شہریوں کو بیمار،زخمی بکرے اور گائے کا پانی ملا گوشت جعلی مہریں لگا کر فروخت ،خفیہ اطلاع پر ہزاروں من گوشت پکڑا:ڈی جی فوڈ اتھارٹی ، سلاٹر ہاؤس بڑھائیں گے :میئر

لاہور (عمران اکبر)شہر میں غیر قانونی 8سو سے زائد سلاٹر ہاؤسز کا انکشاف ،شہریوں کو بیمار،زخمی بکرے اور گائے کا پانی ملا گوشت جعلی مہریں لگا کر فروخت کیا جانے لگا ،نو زونز میں سلاٹر ہاؤسز کو فنکشنل کرنے کا معاملہ التوا کا شکار ہے ، شہر کے لئے شاہ پوکانجراں میں صرف ایک بڑا سرکاری سلاٹر ہاؤس موجود ہے ،صحت بخش گوشت فراہم کرنے کے انتظامیہ کے دعوے ہوا ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شالامارزون کے علاقوں چائنہ سکیم ،بھگت پورہ سمیت دیگر علاقوں میں 130 غیر قانونی ذبح خانے ،راوی زون کے علاقوں شاہدرہ ،اندرون شہر سمیت دیگر میں 103 ،واہگہ زون کے علاقوں میں85 ،عزیز بھٹی زون میں 65 اور سمن آباد زون میں 70 ،اقبال زون میں 85 اور گلبرگ زون میں 34،داتا گنج بخش زون میں 90اور نشتر زون میں 80،رائیونڈ اور مانگا منڈی میں 68ذبح خانے موجود ہیں۔ شہر میں نو سرکاری سلاٹر ہاؤس تاحال فعال نہ ہو سکے ۔ باغبانپورہ اور شاہدرہ کے سلاٹر ہاؤسز کو فوری آپریشنل نہ کیا جا سکا۔گرین ٹاؤن اور کاہنہ میں سلاٹر ہاؤسز کی تعمیر التوا کا شکار ہے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر ہزاروں من گوشت پکڑ کر تلف کر چکے ہیں۔ شہریوں کو معیاری گوشت کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی کارروائیاں کر رہی ہے ۔لارڈمیئرلاہور مبشر جاوید کا کہناہے کہ شہر میں سلاٹر ہاؤسز کی تعداد بڑھا کرہی معیاری گوشت کی فراہمی کویقینی بنایاجاسکتاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں