ڈاکٹر قدیر نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا:ڈاکٹر دینا خان

ڈاکٹر قدیر نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا:ڈاکٹر دینا خان

ان کی بدولت دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا:تقریب سے خطاب

لاہور (سٹاف رپورٹر) محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا خان نے کہا ہے کہ ان کے والد نے اپنی زندگی اس ملک کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان چاہتے تھے کہ دنیا میں پاکستان کا ایک اہم اور الگ مقام ہو۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی ملک کے دفاع کے لئے کام کیا اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔ ان کی بدولت دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک سے محبت لازوال تھی اور وہ چاہتے تھے کہ پاکستان میں ہر شخص تعلیم یافتہ ہو تاکہ غربت کا خاتمہ ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر دینا خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنی قوم کے لئے درددل رکھتے تھے اور اپنے ملک کی خدمت کرنے کا سوچتے رہتے تھے ۔ انہوں نے سائنسی میدان کے بعد صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی بھرپور کام کیا۔ پاکستانی قوم بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں