محکمہ ایکسائز کے سروس سٹرکچر کیلئے تجاویز تیار

محکمہ ایکسائز کے سروس سٹرکچر کیلئے تجاویز تیار

ہیڈ کانسٹیبل کی سیٹیں 650 ، سب انسپکٹر کا عہدہ بنا کر 700 سیٹیں بنیں گی

لاہور (راحیل سید )محکمہ ایکسائز نے کانسٹیبلز کے سروس سٹرکچر پر تجاویز تیار کر لیں ۔محکمہ ایکسائز کے قیام سے ابتک کانسٹیبلز کا سروس سٹرکچر تیار نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے کانسٹیبلز کو ترقی نہ دی جا سکی ۔ذرائع کے مطابق1100 کانسٹیبل کو اگلے عہدے ہیڈ کانسٹیبل میں ترقی دینے کے لیے صرف 45 کے قریب سیٹیں ہیں اور اس کے بعد کسی قسم کی کوئی ترقی نہیں ہے اب تجاویز دی گئیں کہ ہیڈ کانسٹیبل کی سیٹیں 650 کی جائیں اسی طرح سب انسپکٹر کا عہدہ بنا کر 700 سیٹیں بنائی جائیں اور سب انسپکٹرز اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر ریکوری کے اختیار دئیے جائیں اور اس کے بعد انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں