صاف پانی ، معاونت کیلئے یونیسیف وفد کی لاہور آمد

صاف پانی ، معاونت کیلئے  یونیسیف وفد کی لاہور آمد

صاف پانی کی فراہمی کے لئے اداروں کو معاونت فراہم کرنے کے لیے یونیسف کے وفد کی لاہور آمد ہوئی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) وفد نے آب پاک اتھارٹی اور واسا میں مختلف ملاقاتیں کرکے پانی کو صحت مند بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا ۔ چیئرمین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل خان کے ساتھ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پنجاب کی عوام کیلئے صحتمند اور محفوظ پانی کی فراہمی میں شراکت داری کرینگے ، چیف یونیسف نے کہا علمی اشتراک اور اور کپیسٹی بلڈنگ پر مشترکہ پروگرامز مرتب کئے جائینگے ۔ چیئرمین آب پاک اتھارٹی نے کہا کہ صحتمند اور محفوظ پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ یونیسف کی مسلسل سپورٹ بلا شبہ قابل تعریف ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں