ارینا واک اینڈ شاپ سنٹر کا فنانشل ماڈل تیار

ارینا واک اینڈ شاپ سنٹر کا فنانشل ماڈل تیار

کنسلٹنٹ کی 4 تجاویز،66 ارب 70 کروڑ کی محصولات ملیں گی

لاہور (شیخ زین العابدین)چار سالوں سے زیر تعمیر ارینا واک اینڈ شاپ سنٹر کے مسائل حل ہونے کے قریب آگئے ،سنٹر کا فنانشل ماڈل بنا لیا گیا، ایل ڈی اے کو 66 ارب 69 کروڑ 80 لاکھ کی محصولات حاصل ہونگی۔ تفصیل کے مطابق جوہر ٹاؤن میں زیر تعمیر ارینا واک اینڈ شاپ سنٹر کا ریوائزڈ پی سی ون منظور کرنے کے بعد اس کو منافع بخش بنانے کی تیاری کر لی گئی،کنسلٹنٹ نے 4 تجاویز دے دیں،130 کنال پر تعمیر سنٹر پر ایل ڈی اے کا علیحدہ ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا۔ پہلی تجویز میں کہا گیا ہے کہ ارینا سنٹر میں واقع 84 پلازے اور امیوزمنٹ پارک کو بیس سال کیلئے لیز پر دیا جائے ، دوسری تجویز کے مطابق سنٹر میں واقع پلازے فروخت اور امیوزمنٹ پارک کو لیز پر دیا جائے ، تیسری تجویز میں پراجیکٹ کی مکمل فروخت اور چوتھی تجویز میں سنٹر مکمل طور پر لیز پر دینے کی ہدایت کی گئی۔کنسلٹنٹ نے تجویز ایک پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کر دی جس سے ایل ڈی اے کو 66 ارب 69 کروڑ 80 لاکھ کی محصولات حاصل ہونگی،سنٹر پر آنے والے اخراجات کی وصولی ساڑھے چھ سال میں ایل ڈی اے کو واپس ہوجائے گی،فنانشل ماڈل کی حتمی منظوری ایل ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس سے لی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں